13 جولائی 2011 - 19:30

افغانستان کے جنوبی علاقے زابل میں افغان فوج کی کاروائيوں میں 25 طالبان مارے گئےہیں۔

ابنا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق زابل کے سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ شاہ جوئي علاقے میں افغان فوج کے آپریشن میں طالبان کے ایک کمانڈر سمیت 25 طالبان مارے گئےہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان میں سات پاکستانی شہری اور آٹھ عرب شہری دیکھے جاسکتےہیں۔ زابل سکیورٹی حکام کے مطابق افغان فوج نے اس آپریشن میں تین سوکلوگرام دھماکہ خيزمادے بھی ضبط کئےہیں۔ طالبان نے اس خبر پر کسی طرح کا رد عمل ظاہرنہیں کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ /169